facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم نے کبھی 100، 200 ہلاکتوں کے دعووں کو اون نہیں کیا، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی 100، 200 ہلاکتوں کے دعووں کو اون نہیں کیا، کسی ایم این اے، ایم پی اے کو کنٹیر کے پاس نہیں بلایا تھا، وہ ایک لانگ پراسس تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری ساکھ متاثر کرنے کیلئے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اگر سنگجانی بھی جاتے تو بھی پوری لیڈرشپ کو کنٹینر پر نہ بلاتے۔
انہوں نے کہا کہ بانی نے خود کہا کہ بشری بی بی کا سیاست میں کوئی کردار نہیں، وہ اپنی منشاء سے تحریک میں شامل ہوئی ہیں۔
بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ ہم نے ہلاکتوں کے حوالے سے غلط اعداد و شمار نہیں دیئے، ہم نے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 12 بتائی ہے۔