facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 48 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 15 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا