بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انسداد دہشتگردی عدالت، عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ جاری

کوہسار پولیس نے ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت سے بانی پی ٹی آئی عمران خان ، بشری بی بی ، بیرسٹرگوہر، شعیب شاہین کے وارنٹ حاصل کر لئے  ۔
عدالت سے بانی پی ٹی آئی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ حاصل کئے گئے ، پولیس نے عمرایوب ، شیر افضل مروت ، خالد خورشید، فیصل جاوید کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے  ۔
ایم این اے عبدالطیف ، فاتح الملک ،علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان ، علی زمان ، پیر مصور ، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی ، شہرام خان ترکئی، بریگیڈیر( ر) مشتاق اللہ ، میجر(ر) راشد ٹیپو ، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ ، مراد سعید ، رؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے  ۔
دریں اثناء پی ٹی آئی  کے احتجاج پر درج مقدمات میں تھانہ کوہسار کی ایف آئی آر بھی سامنے آگئی، انسداد دہشت گردی ،اقدام قتل ، ڈکیتی اور اغوا سمیت 25 دفعات شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ ایس ایچ او تھانہ کورال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب نامزد ہیں جبکہ عامر مغل ، شیر افضل مروت ، خالد خورشید ، ایم این اے عبدالطیف ، فاتح الملک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سرکاری و نیم سرکاری افسران کو مذموم مقاصد کے لئے استعمال کیا۔
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کی روشنی میں تمام لوگ ریڈ زون تک پہنچے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے زور دیتے رہے۔
ملزمان نے گھنائونی سازش کے تحت پولیس ملازموں پر حملہ کیا۔