بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سنگجانی احتجاج! بیرسٹر گوہر پیغام کو سنجیدہ نہ لینے پرنالاں

اسلام آباد ( طارق محمودسمیر) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرکے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگرعمران خان کی ہدایت کے مطابق احتجاجی دھرنا سنگ جانی کے مقام پر دیدیا جاتاتو اب تک بانی چیئرمین پی ٹی آئی رہاہوچکے ہوتے، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے جو پیغام میں نے کنٹینر پر بجھوایا تھا اسے سنجیدگی سے نہ لینے کی وجہ سے نقصان ہواجبکہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران بیرسٹرگوہراور پارٹی کے دیگرتمام رہنمائوں کو ہدایت کی ہیکہ پارٹی کے اندرسے گروپنگ اور مخالفانہ بیان بازی فوری طو ر پر ختم کی جائے، جبکہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپورکے احتجاج دھرنے کے معاملے پرطرزعمل اور طریقہ کار بھی عمران خان نے تعجب کا اظہارکیا اور ملاقات کرنے والے وکلاء سے کہاکہ جب بشریٰ بی بی اورعلی امین گنڈاپورسے ملاقات ہوگی اور ان کانقطہ نظرسن کر میں آپ سے سارے معاملے پر بات کروں گا،ذرائع کیمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر، بیرسٹرعلی ظفر،علی محمدخان، فیصل چوہدری اوردیگروکلاء نے جیل میں عمران خان سے 26نومبرکے دھرنے کے بعد پہلی ملاقات کی ،بیرسٹرگوہرنے دھرنے کے سارے معاملے پر انہیں بریفنگ دی اور بتایاکہ انہوں نے اوربیرسٹرسیف نے ملاقات کے بعد بانی چیئرمین کا پیغام پہنچادیاتھاکہ ہمیں سنگ جانی کے مقام پر احتجاج کرناہے اور اس عرصے میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے جائیںتاکہ رہائی اوردیگر مطالبات کی منظوری کا راستہ بنے، ذرائع کاکہناہیکہ بیرسٹرگوہرنے بتایاکہ ان کاپیغام من وعن پہنچایا گیا لیکن اسے سنجیدگی سے نہیں لیاگیا اور جب اگلے دن حالات خراب ہوناشروع ہوئے ،اٹک کے مقام پر شدیدشیلنگ ہوئی تو میری کوشش تھی کہ میں دوبارہ آپ سے جیل میں آکرملوں اور آپ سے احتجاج کال آف کرنے کا اعلان کراؤں لیکن اس دن میں یہاں پہنچ نہیں سکا،عمران خان کو یہ بھی بتایاگیاکہ ہمارے بعض رہنماوں نے سکیورٹی فورسزکی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق کارکنوں کی تعداد کے حوالے سے جومبالغہ آرائی کی اس سے ہمیں فائدے کی بجائے نقصان ہواہے،جس پر عمران خان نے کہاکہ جنہوں نے 278،ایک ہزار،پانچ سو یا دیگراعدادوشماردیئے ایسے پارٹی عہدے داروں سے ثبوت مانگیں کہ انہوں نے یہ باتیں کن شواہد کی بنیاد پر کی تھیں اور سوشل میڈیااور میڈیا اس کی تشہیرکی ،اگر وہ ثبوت دینے میں ناکام رہے تو اگلے مرحلے میں انہیں شوکاز نوٹس جاری کریں کیونکہ ان غلط اعدادوشمار سے جن بارہ پی ٹی آئی کارکنوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے اس سے ہمارا کیس کمزورہونے کا خدشہ ہے،آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے عمران خان نے کہاکہ جو بھی فیصلے ہوں گے مشاورت سے ہوں گے،ان ذرائع کا کہناہیکہ تحریک انصاف کے اندردھرنے کی ناکامی کے بعدفارورڈ بلاک بنانے کی کوشش ہورہی ہے،اس سے پہلے شاہ محمود قریشی اور چوہدری پرویزالٰہی پر خاصاکام کیاگیا تھا لیکن دونوں نے انکار کردیا۔