اسلام آباد (صغیر چوہدری )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہم اجلاس میں نیکٹا اور صوبوں کے مابین کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ
موثر کوآرڈینیشن کے لئے نیشنل فیوژن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گئا کہ رواں برس اکتوبر تک 7984 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 206 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات کا فیصلہ
پی ٹی اے کے تعاون سے دہشت گرد گروپوں کے اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ
غیر قانونی سمز کی روک تھام کے لیے صوبے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائیں گے
آئندہ اجلاس میں پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کو موثر میکنزم پیش کرنے کی ہدایت
وزیر داخلہ نے کہا کہ
بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررزم فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے بھر پور تعاون کریں گے،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو مضبوط کیا جائے گا۔ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ استعداد کار بڑھانے کے ساتھ تمام صوبوں کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کرنے کا اعلان بھی کیا
7 روز میں تمام اداروں کو ضروریات سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بجھوانے کی ہدایت کی گئی ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ نیکٹا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لیڈنگ کردار ادا کرے گی۔
نیکٹا میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیکٹا کا اصل رول بحال کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے کئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوسٹل ایریاز میں نارکوٹکس سمگلنگ کو روکنے کے لیے کوسٹل گارڈز کو سہولتیں فراہم کریں گے۔
اجلاس میں انسداد دہشتگردی کے لئے کئے فیصلوں پر عملدرآمد کا فردا فردا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں اسلام آباد میں کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی کے قیام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا خالد خٹک نے دوسرے جائزہ اجلاس پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی
وفاقی سیکرٹری داخلہ۔ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا۔ تمام آئی جی ۔ آئی جی ریلویز پولیس۔ کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری۔ آئی جی اسلام آبادپولیس۔ وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت
نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس،نیکٹا اور صوبوں کے مابین کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ








