بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات، القاعدہ کی بھارت میں خود کش حملوں کی دھمکی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بی جے پی رہنماؤں کے اسلام دشمن گستاخانہ بیانات کے بعد القاعدہ نے بھارت میں حملوں کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق القاعدہ کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ بی جےپی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے بعد نئی دہلی، ممبئی، اتر پردیش اورگجرات میں خودکش حملوں کے لئے تیار ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ القاعدہ بھارت میں ہندوتوا کے دہشتگردوں کوخبردارکرتی ہے کہ ہمیں اپنے نبی کریم ﷺ کی عزت کے لئے لڑنا اورمرنا آتا ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کی دھمکی کے بعد تمام ریاستوں اورشہری انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔