اسلام آباد:نجی ائیر لائن کے جہاز میں بم کی جھوٹی اطلاع ، مسافروں خوف زدہ، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق سرچ کرنے پر اطلاع جھوٹ نکلی اطلاع دینے والے دونوں افراد گرفتار کرلیا گیا ، دونوں مسافروں نے بھی اسی جہاز سے سفر کرنا تھا ،پرواز نے دو بج کر دس منٹ پر روانہ ہونا تھا ،دونوں دوستوں کو تیسرے دوست نے کال کرکے بم کی اطلاع دی تھی ،دونوں افراد کو کال کرنے والے ان کے دوست کی تلاش کاعمل جاری ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مصطفیٰ شاہ سمیت 8اراکین پارلیمنٹ بھی مسافروں میں شامل تھے ،نجی ائیر لائن کا جہاز اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونا تھا بم کی اطلاع کے بعد نجی ائیر لائن کی پرواز روک دی گئی ۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کی سوئپنگ اور سرچ جاری ہے،مسافروں کا سامان اتار لیا گیا اور پھر مکمل کلیئرنس کے بعد جہاز روانہ کیا جائے گا ۔ طیارے میں ڈپٹی سپیکر سمیت آٹھ اراکین پارلیمنٹ اور 150 مسافر وں نے سفر کرنا تھا ،قومی اسمبلی نے بھی واقعہ کی تصدیق کردی۔
نجی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع ،مسافروں میں ڈپٹی سپیکر سمیت 8ارکان پارلیمنٹ شامل








