اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو زیرک اور نوجوان سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بے داغ سیاست دان ہیں، انہوں نے جمہوریت کیلئے خون دیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کو Bad Branding قرار دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت 30 سال پرانی سیاست کھیلنے جا رہی ہے جو بہت خطرناک ہے۔
فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور گنڈاپور جیل میں ان سے ملنے نہیں گئے، بشریٰ بی بی کی وجہ سےبانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی ڈی چوک سے بھاگ گئیں، یہ منظم سازش کےتحت بانی پی ٹی آئی کو پاگل خانے پہنچائیں گے۔
ان کاکہناتھاکہ صوبائیت کا کھیل پاکستان برداشت نہیں کر سکتا، ریاست نہ کسی کے ساتھ ہے اور نہ کسی کے خلاف، پی ٹی آئی کام تو دہشت گردوں والا ہی کرجاتی ہے، ن لیگ نے نیب پر حملہ کیا وہ بھی نہ بھولیں، سب بند گلی میں آگئے ہیں، سیاسی درجہ حرارت کو مزید کم کریں، ظلم و بربریت نہ کریں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر فائرنگ سے ایک بھی شخص مرا ہےتو یہ کس کی حماقت ہے؟ جب لاشیں گرانے کا سودا ہوتا تو اپنے ہی مار دیئے جاتے ہیں۔
ایک اورانٹرویومیں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسے لوگوں نے عمران خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کی ہے۔
فیصل واوڈا نےکہا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ منظم پراپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، وہ اپنا ایکس ہینڈل خود نہیں چلارہے۔
فیصل واوڈا نےکہا کہ بی بی، حواری اور قاسم سوری جیسے لوگوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کی ہے، یہ سب مل کر بانی پی ٹی آئی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہ ہو۔گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جان بوجھ کر گھٹیا ٹوئٹ آگ لگانے کے لیے لکھی گئی، یہ گھٹیا ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی نے نہیں باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اورگنڈا پورجیل میں ان سےملنے نہیں گئے۔ بشریٰ بی بی کی وجہ سےبانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔ بشریٰ بی بی ڈی چوک سے بھاگ گئیں۔ یہ منظم سازش کےتحت بانی پی ٹی آئی کوپاگل خانے پہنچائیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے اچھا اور مثبت فیصلہ کیا کہ سڑکوں کے بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے اور حکومت سے بات کی جائے، بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان زیادہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ منظم پراپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بے داغ سیاست دان ہیں، بلاول بھٹو نے جمہوریت کے لیے خون دیا ہے۔ ن لیگ نے نیب پر حملہ کیا وہ بھی نہ بھولیں۔ سب بند گلی میں آگئے ہیں، سیاسی درجہ حرارت کو مزید کم کریں، ظلم و بربریت نہ کریں، اگر فائرنگ سے ایک بھی شخص مرا ہےتو یہ کس کی حماقت ہے؟ جب لاشیں گرانےکا سودا ہوتا تو اپنے ہی مار دیے جاتے ہیں۔صوبائیت کا کھیل پاکستان برداشت نہیں کرسکتا، ریاست نہ کسی کےساتھ ہے اور نہ کسی کے خلاف، پی ٹی آئی کام تو دہشت گردوں والا ہی کرجاتی ہے۔








