بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کا سابق نیول چیف ایڈمرل یسطور الحق ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمرل یسطور الحق ملک کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جو پاک بحریہ کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے۔

صدر مملکت نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔