پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن تعینات کردیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کی بطور جوڈیشل کمیشن رکن تعنیانی کی منظوری دے دی ۔
سینیٹر شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا اور بیرسٹر علی ظفر کا نام جوڈیشل کمیشن کے رکن کیلئے ارسال کیا تھا۔
سینیٹر بیرسٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن تعینات کردیا گیا








