بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احتجاج میں ہلاکتیں ،حقائق کیلئے جوڈیشل انکوائری ناگزیر

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج میں شریک مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے ہونے والی کارروائی میں ہلاکتوں کے معاملے پر دونوں جانب حکومت اور پی ٹی آئی کی طرف سے غلط بیانی کی گئی،پر تشدد احتجاج کے دوران
پولیس اوررینجرزاہلکارو کے علاوہ پی ٹی آئی کارکنوں کی بھی اموات ہوئیں لیکن حکومت کارکنوں کی ہلاکتوں سے انکاری جب کہ پی ٹی آئی قیادت اموات سینکڑوں میں ہونے کے دعوے کرتی رہی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت کے متضاد بیانات سے یہ معاملہ اورزیادہ مشکوک ہواتاہم اب یہ تصدیق ہوگئی ہیکہ پی ٹی آئی کارکنوں کی اموات بھی ہوئی ہیں اور پی ٹی آئی کے رہنماوں نے ایبٹ آباد،کوٹلی ستیاں اور ہری پورسے تعلق رکھنے تین کارکنوں کی اموات پر ان کے گھرجاکراہلخانہ سے تعزیت کی ہے چنانچہ اب چونکہ حکومتی زعماء کاجھوٹ بھی بے نقاب ہوگیاہے لہذصحیح تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ معاملے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوئے احتجاج کے دوران کنٹینر سے گرایا جانے والا کارکن طاہر عباس منظر عام پر آگیا ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل اس کی ہلاکت کی خبریں دم توڑ گئی ہیں۔ پی ٹی آئی نے بیان میں کہا کہ طاہر عباس کو علاج کے بعد وزیراعلیٰ ہاوس خیبرپختونخوا منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کارکن کو ایمبولینس سے اتار کر وزیراعلیٰ ہاوس منتقل کیا گیا ہے جہاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اس کارکن سے ملتے ہوئے اور اسے چادر پہناتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اور ترجمان شیخ وقاص اکرم کو بھی ان کے ہمراہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ کارکن کے دونوں ہاتھوں پر پلستر بندھا ہوا ہے۔  ادھرپی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان کے الزامات پرکہاکہ ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بارے میں بھی کہاکہ ان کا سیاست تعلق نہیں ،علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے بیانات اورسرگرمیاں مسلسل پارٹی کے لیے مشکلات کاباعث بن رہے ہیں ،یقیناً بیرسٹرگوہرکے اس بیان سے کارکنوں میں بھی ابہام ختم ہو،علاوہ ازیں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے اور مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ،ایوان صدرکے ذرائع نے روزنامہ ممتازکوبتایاکہ صدرآصف علی زرداری کے پہلے دبئی اور اب کراچی میں موجود ہونے کیباعث مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہیں ہوسکے،ذرائع کاکہناہے کہ صدرمملکت کی صحت بہترہورہی ہے اور ان کی اسلام آبادواپسی پر فائل منظوری کے لیے پیش کردی جائے گی،حکومت کو چاہئے کہ وہ مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر مولاناکے تحفظات دورکرے ، تاکہ مولانافضل الرحمان احتجاج کے لیے سڑکوں پر نہ آئیںلہذا بل کی منظوری کے لیے فائل کراچی بھی بھجوائی جاسکتی ہے۔