بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پروپیگنڈامہم پرعسکری حلقوں میں تشویش، اقدامات ناگزیر

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس پاک فوج کی دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارتوں کومحفوظ بنانے اور قابل احترام غیر ملکی وفود کو دورہ پاکستان کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنے کی غرض سے پاک فوج کی قانونی تعیناتی کے خلاف کیے جانے والے بدنیتی پر مبنی (باقی صفحہ4بقیہ نمبر3)
پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کیاگیااور حکومت سیمطالبہ کیاگیاکہ بے لگام غیر اخلاقی آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں زہر اُگلنے ، جھوٹ اور معاشرتی تقسیم کا بیج بونے کے خاتمے کے لئے سخت قوانین وضوابط بنائے اور ان پر عمل درآمد کرائے،بلاشبہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اس کے اداروں خاص طور پر پاک فوج کے خلاف مذموم اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، خاص طور پر بیرون ملک بیٹھ کرپاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنیوالیدانستہ یانادانستہ طور پر دشمن کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں ، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کا مقصد ملک میں بے یقینی، افرا تفری و مایوسی پھیلانا ، فوج اور عوام اور فوج کے افسران اور اہلکاروں کے مابین ایک خلیج پیدا کرنا ہے ، نومئی 2023 کے دلخراش واقعات میںبھی سوشل میڈیاپروپیگنڈے کاعمل دخل ہے جب فوجی تنصیبات کی توڑپھوڑاور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ،یہ روش جہاں عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے،  یقیناً سوشل میڈیاپرسلامتی کے اداروں کے خلاف بڑھتاہواپروپیگنڈاتشویش کاباعث ہے،اس ضمن میں قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمدکافقدان ہیحکومت کو اس معاملے کوسنجیدہ لیتے ہوئے نہ صرف اس رحجان کی روک تھام کے لیے نئے قوانین بنانے چاہئیں بلکہ موجودہ قوانین پرعملدرآمدبھی یقینی بناناچاہئے، دریں اثنا نو مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا، راجہ بشارت جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد جیل سے باہر نکلے تھے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی حراست میں لے لیا گیا، عمر ایوب کو بھی پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔یقیناًنومئی سے متعلق مقدمات میں یہ اہم پیشرفت ہے،طویل عرصے سے سزائیں نہ ہونے پر عسکری حلقوں کی طرف سے بھی تشویش کااظہارکیارہاتھا۔