وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ گاڑی کو موٹر وے پر چڑھا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہماری اپروچ ایک جدید معیشت اور متوازن گروتھ کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں نئے پاکستان کا سفر شروع ہوا، اس نے چار سال میں پاکستان کو برباد کر دیا، ہم دوبارہ گاڑی کو موٹر وے پر چڑھا رہے ہیں، کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ عوام پر 60 روپے لیٹر پیٹرول کا بوجھ ڈالے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے ایک مہینہ کوشش کی کہ لوگ بوجھ سے بچ جائیں، روپیہ کمزور ہونے لگا تو پھر فیصلہ کیا گیا، ہم نے سیاسی کیپٹل کے مقابلے ملک کے مفاد کو ترجیح دی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ 75 سال میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آخری سہہ ماہی میں فنڈز جاری نہ ہوئے ہوں، آج ترقی نصف پر دوبارہ چلی گئی ہے، 22 کروڑ کی آبادی کا 700 ارب کا ترقیاتی بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2023 اہم ترین سال ہے، پاکستان کی 75 ویں سالگرہ ہے، پاکستانی قوم اس موقع پر اس سلوک کی مستحق نہیں تھی، بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔
ہم دوبارہ گاڑی کو موٹر وے پر چڑھا رہے ہیں، احسن اقبال








