facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں جبکہ ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔

ایف آئی اے درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہی۔ استدعا کی گئی کہ عدالت بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔