کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے۔ملک میں ڈالرکی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی سامنے آئی ۔اس کے علاوہ 10 گرام سونا 1285 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 20 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 1848 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔خیال رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 729 روپے کی کمی ہوئی۔
سونا مزید سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟جانیے








