facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد: شوہر نے بیوی، سسر اور سالے سمیت 4 افراد کو قتل کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کےمطابق ملزم رحیم نےاپنی نرس بیوی اورایک اسٹاف پرفائرنگ کی جس سے دونوں کی موت واقع ہوئی جب کہ ملزم نےگھر جاکر اپنے سسر اور سالے کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرتے ہوئے ایک محلے دار نے ملزم پر بھی فائر کردیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا اور  مرنے والے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرنے والے دونوں افراد کو آلہ قتل اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔