facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متفقہ طور پر مدارس کو قومی دھارے میں لایا جائے گا، ڈی جی مذہبی تعلیم

ڈائریکٹر جنرل آف ریلیجیئس ایجوکیشن ڈاکٹر غلام قمرنے کہا کہ متفقہ طور پر مدارس کو قومی دھارے میں لایا جائے گا، ڈائریکٹوریٹ اور مذہبی تعلیم کے درمیان کوئی گیپ نہیں ہے۔ مدارس کوپاکستان بننے کے بعد مختلف ادوار میں چیلنجز کاسامنا رہا ہے، وقت کیساتھ مدارس اصلاحات بھی لائی گئیں،مگر تمام مسائل حل نہیں ہوسکے۔اسلام آباد میں مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات سے متعلق اجلاس کے دوران ڈی جی مذہبی تعلیم ڈاکٹر غلام قمر نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک ہونا چاہیے، برصغیر کی تاریخ میں مدارس کابڑا کردار ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کامعاہدہ طے پایا ہے۔ڈاکٹر غلام قمر نے کہا کہ متفقہ طور پر مدارس کو قومی دھارے میں لایا جائے گا، معاہدے میں مدارس کی ڈائریکٹوریٹ میں رجسٹریشن کافیصلہ ہوا تھا، مدارس کی رجسٹریشن کے لیے مشاورت سے ایک فارم تیار کیا گیا۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ 2019میں جو معاہدہ ہوا اس پر مفتی تقی عثمانی سمیت سب کے دستخط موجود ہیں، ہم نے ایک ایک مدرسے کی چوکیداری کی ہے، 18ہزار 600 مدارس نے اس سسٹم پر اعتماد کیا اور رجسٹرڈ ہوئے، ہمیں کسی کے وجود سے انکار نہیں، مگر ہم اپنا وجود رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی قسم کے فساد کا حصہ نہیں بننا چاہتے، آج نیا معاہدہ کریں تو لاکھوں طلباء کے مستقبل کا ذمہ دار کون ہے؟