بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کا سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

صدر مملکت آصف زرداری نے سوار محمد حسین شہید کو دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے 1971 کی جنگ کے دوران بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور جواں مردی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم سوار حسین شہید کو بے مثال بہادری اور جذبہ الوطنی پر سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کی معترف ہے، انہیں فراموش نہیں کرے گی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے سوار محمد حسین شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔