facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شام سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شام سے پاکستانیوں کی لبنان کے زمینی راستے سے واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار شام اور لبنان میں پاکستانی سفیروں سے رابطے میں ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چند دنوں مین شام کے حالات یکسرتبدیل ہوگئے، شام کی صورتحال پر ہم غیرجانبدار رہے، شام میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کےلیے فوری اقدامات ناگزیرتھے۔

انہوں نے کہا کہ 250 پاکستانی زائرین شام گئے ہوئے تھے جبکہ 300 کے قریب شہری ،اساتذہ اور طلبہ وہاں پہلے سے موجود ہیں جو پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے گزشتہ روز لبنان کے وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، انہوں نے لبنان کے زمینی راستے سے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کی یقین دہانی کروائی ہے۔