بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیض حمید پر فردجرم کے بعدعمران کے ملٹری ٹرائل کی چہ مگوئیاں

 اسلام آباد(طارق محمودسمیر) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض حمید کوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں اب باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیاگیا، فیض حمید پر الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا ، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچاناشامل ہے، ، اسی طرح ان پرتشدد اور بدامنی خصوصاً 9 مئی سے جڑے واقعات اور متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایماء اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے، یقیناًنومئی کے حوالے سے فیض حمیدکامعاملہ اس لیے زیادہ اہمیت اختیارکرگیاہے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کے لیے کام کرتے رہے ہیں فیض حمید پر نومئی جیسے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے جب بانی پی ٹی آئی کی نیب کیس میں گرفتاری کے خلاف احتجاج کی آڑمیں جی ایچ کیواور کورکمانڈرہاؤس جیسی حساس ترین فوجی تنصیبات پر حملہ کیاگیا اور شہداء کی یادرگاروں کی بے حرمتی کی گئی، یقیناًفیض حمیدسے نومئی کے واقعات کی تفتیش اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ فوج نومئی کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے اور اگر فیض حمید پر اس حوالے سے الزامات ثابت ہوتے ہیں اور انہیں سزاہوتی ہے تو اس سے پی ٹی آئی کی قیادت کے لیے بھی مشکلات میں مزیداضافہ ہوسکتا ہے،  سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نیبھی کہاہے کہ فیض حمید سے امید لگانے اور سول نافرمانی کی تحریک چلانے والوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، یہ سمجھتے تھے کہ فیض حمید انہیں بچا لیں گے، اب جنرل ریٹائر فیض حمید نے ثبوت دے دیے ہیں، بانی پی ٹی آئی کیسے چھوڑا جا سکتا ہے، علی امین گنڈا پور ￿مولاجٹ￿ کی سیاست کر رہے ہیں، حشر ایسا ہو گا کہ دُنیا کان پکڑے گی،     نومئی کے ذمہ داروں کو سزانہ ہونے پر عوام اور سلامتی کے ذمہ دار اداریمیں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، اس تشویش کااظہارفوجی ترجمان کی طرف سے مختلف مواقع پر کیاجاتارہاہے ، فیض حمید کو چارج شیٹ کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیا جا رہا ہے۔ وکیل میاں داؤد لکھتے ہیں کہ اب عمران خان کا ملٹری ٹرائل بھی جلد شروع ہونے کا امکان ہے،مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان کا اصل برا وقت تو اب شروع ہوا ہے۔فیض حمید پر چارج شیٹ کے بعد اب ان کا ٹرائل شروع ہوگا ، الزامات ثابت ہونے پر انہیں سزاء سنائی جائے گی اور اگران پر الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو اس سے یقیناًپی ٹی آئی کی قیادت کے لیے مزیدمشکلات پیداہوں گی ۔