راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے میران شاہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ہوا، فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارج کو ہلاک کردیا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین نے شہادت کو گلے لگا لیا۔
شمالی وزیرستان :سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 خوارج ہلاک








