facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی سب کےساتھ مذاکرات کےلئے تیار ،عمران خان نے کمیٹی بنادی

اسلام آباد(وقائع نگار)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم سب کے ساتھ مزاکرات کرنے کو تیار ہیں ،بانی پی ٹی ْآئی نے کمیٹی بنادی ہے ،ہم نے کمیٹی کے نام بھی بتادئیے ہیں ہم مزاکرات کے لئے دستیاب ہیں ،اسپیکر سے مزاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،اسپیکر سے میں خود اور عامر ڈوگر نے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے گئے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ گزشتہ رات اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ نے بھی اسپیکر سے تعزیت کی ،اگر اسپیکر مزاکرات میں مثِبت کردار ادا کرنا چاہیں تو، آپ رضا مند ہوں گے ،
صحافی نے سوال کیا کہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی مزاکرات کرانے میں مثبت کردار، ادا کریں تو اچھی بات ہے ،کیا یہ آپ کے موقف میں تبدیلی نہیں جس پر عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی کمیٹی کو اختیار دیاتھا، اب بھی بااختیار کمیٹی بنائی ہے،ان لوگوں کو احساس ہورہا ہے کہ تحریک انصاف کو زور زبردستی کچلا نہیں جاسکتا ،جب تک سیاسی مزاکرات آگے نہیں بڑھیں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کہتی ہے ایک طرف سول نافرمانی کی تحریک ہمارے اور مسلط کرکے پھر زور زبردستی سے کہتے ہیں مزاکرات بھی کرو جس پر عمر ایوب نے کہا کہسول نافرمانی کی تحریک پر امن ہوتی ہے، اس میں کوئی چیز توڑتو نہیں رہے ۔
صحافی نے سوال کیا کہ پہلے اپ کا موقف تھا کہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوگیاب تبدیلی آئی ہے آپ کی سوچ میں ؟
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ جو بھی ہم سے بات کرنا چائیے، بس وہ بااختیار ہو،اسیران کی رہائی اور، 9 مئی یا 24 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا،قیام ،یہی ہمارے مطالبات ہیں۔