کراچی (نیوز ڈیسک )رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے چند روزقبل اپنے بچوں کے نام ایک جذباتی پیغام لکھا تھا اور ساتھ ہی انہیں اہم مشورہ بھی دیا تھا۔عامر لیاقت نے 14 مئی کو انسٹاگرام پر اپنے بیٹے احمد اور بیٹی دعا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل پیغام شیئر کیا تھا اور اس کے ساتھ انہوں نے طویل کیپشن میں لکھا تھا کہ میرے بچو اب تم بڑے ہو گئے ہو، دعا تم لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنس سے پڑھ کر ایک شاندار مقام حاصل کرو گی اور احمد صاحب تم بڑے انجینئر بنو گے، تمہارا باپ بے قصور تھا لیکن تم نہ پہلے سمجھے اور نہ اب سمجھو گے اور اس کی وجہ بدترین سوشل میڈیا ہے جس کے سامنے اگر تم اپنا سچا روپ رکھو گے تو وہ بغیر کسی رکاوٹ کے تم کو شیطان کہہ کر پکارتے ہیں۔عامر لیاقت نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دعا! آپ میری عزت کریں یا نہ کریں، آپ کے پچھلے اسکول کے استاد نے مجھے اپنی کلاس میں “ڈیڈ مین” کہا تھا اور آپ نے وقتاً فوقتاً خاموشی اختیار کی یا اپنے باپ کو برا کہا، میں آپ سے ہمیشہ محبت کروں گا۔ مجھ پر کچھ قرض ہیں ان کو جلد ادا کروں گا ابھی میرے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں اور ملک چھوڑ جاؤں گا۔انہوںنے دونوں بچوں کو اہم مشورہ دیا کہ میں تم دونوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ کسی بھی قیمت پر اپنی ماں کی عزت کرنا نہ چھوڑنا اور جب بھی اسے ضرورت ہو ان کا خیال رکھنا۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی واضح کردوں کہ میں نے اسے طلاق نہیں دی تھی اور وہ اب بھی میری بیوی ہے لیکن اس نے اپنی خوشی سے اپنے نام کے ساتھ “عامر” ہٹایا ہے، وہ ایک شاندار کردار کی خاتون ، پرہیزگار اور مثالی علم رکھنے والی ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ ایک عظیم ماں ہے لیکن بدترین بیوی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ نہیں جانتے کہ 20 برسوں کے بعد میں نے دوسری بیوی کا انتخاب کیوں کیا؟ ، یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے اور میں آپ کی والدہ کو بھی اجازت نہیں دوں گا اور کسی کو بھی اجازت نہیں دوں گا کہ میرے خاندان کی رازداری پر حملہ کرے، میں آپ دونوں سے ہمیشہ محبت کرتا رہوں گا ۔معروف مذہبی اسکالراور پی ٹی آئی کے منحرف رکن آج 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی رہائش کراچی کے علاقے خداد داد کالونی میں تھی۔
عامر لیاقت کا بیٹے اور بیٹی کےلئے آخری جذباتی پیغام







