بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو بلانے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو ہٹانے کا فیصلہ بجٹ منظوری کے بعد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے پر سبسڈی جاری رہے گی، آٹے کے علاوہ بھی دیگر اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی، بڑے فارم ہاؤسز پر نیا ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو ہٹانے کا فیصلہ بجٹ منظوری کے بعد کریں گے، چیئرمین نیب کيلئے خالد سلطان اور اخلاق تارڑ کے نام بھی زیرغور ہیں۔