بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی توگنڈاپورحکومت کوگھربھیج دیاجائیگا،سہیل وڑائچ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینئرصحافی اورکالم نگار سہیل وڑائچ نے کہاکہ اگر تحریک انصاف نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی اورعلی امین گنڈا پور اس میں شریک ہوئے تو پھر نتائج جو بھی نکلیں گنڈا پور حکومت کو گھر بھیج دیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات کی حقیقت تو یہ ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی اور سپیکر میں نشست ہو رہی ہے اور دوسری طرف وزیر داخلہ مرے ہوئے ہاتھی پرویز خٹک سے جا کر مل رہے ہیں گویا تحریک انصاف کے مزاحمتی قلعے پختونخوا پر حملے کی حکمت عملی طے ہونا شروع ہو گئی ہے۔
ان کامزید کہناتھاکہ قبولیت والے مقبولیت کے قلعے کو کمزور تو کرگئے مگر اسے مکمل طور پر زمیں بوس اور مسمار نہ کر سکے۔بظاہر مذاکرات آئیڈیل اور واحد حل ہیں، قومی حکومت آگے چلنے کا بہترین فارمولا ہے مگر عملیت پسندی سے دیکھا جائے تو قبولیت والے فی الحال ان دونوں باتوں کی حوصلہ افزائی نہیں بلکہ حوصلہ شکنی کریں گے۔ ایک طرف پی ٹی آئی حکومت ،مقتدرہ اور موجودہ سیٹ اپ سے8فروری کے انتخابات کو تسلیم کراکے ریلیف لینا چاہتی ہے مگر قبولیت والے فی الحال ریلیف دینے کو حکمت عملی نہیں بنائیں گے۔وہ چاہیں گے کہ پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دیں اور اسے اتنا کمزور کر دیں کہ وہ ان کیلئے کبھی خطرہ نہ رہے۔ دوسری طرف تحریک انصاف اوپر نیچے کے غلط فیصلوں کے بعد اس صورتحال سے نکلنا چاہتی ہے قبولیت والے فی الحال شاید انہیں engageتو کرلیں گے مگر انہیں ریلیف اگلے الیکشن سے کچھ ماہ پہلے ہی مل سکے گا۔