بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میٹرو بس سروس کےلئے 2ارب 15کروڑ روپے مختص

اسلام آباد(ممتاز رپورٹ )حکومت نے جڑواں شہروں کےعوام کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس سے متعلقہ آپریشنز اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کےلئے سرکاری شعبے کے سرکاری پروگرام کے تحت 2ارب15کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔روات،فیض آباد روٹ کےلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ، بہارہ کہو ،فیض آباد روٹ کےلئے بھی 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔پشاور موڑ تااسلام آباد انٹڑنیشنل ایئرپورٹ تک 25.6کلومیٹر روٹ کے انفراسٹرکچر کی تعمیر اور متعلقہ کام کےلئے 30کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔ آپریشن منیجمنٹ اور میٹرو بس کی مرمتی کےلئے 35کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔سرکاری شعبے ک ترقیاتی پروگرام کے صوبائی اور خصوصی علاقوں کے حصے کے تحت کوئٹہ میں میٹرو بس کے روٹ کی فیزیبلٹی سٹڈی کےلئے پانچ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔