facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافی محسن بیگ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست خارج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے محسن بیگ کےخلاف دہشت گردی مقدمے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت کا کہنا ہے کہ محسن بیگ کے وکیل کے مطابق درخواست کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے، موکل کی بے گنا ہی ثابت کرنے کیلئے ٹرائل کورٹ کا فورم موجود ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ محسن بیگ بعد میں نئی درخواست دائر کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔