ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا چہرہ فالج سے جزوی متاثر ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چہرے پر فالج کے حملے کے باعث جسٹن بیبر کا طے شدہ کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں دیکھا گیا کہ جسٹن بیبر پلکیں نہیں جھپکا پا رہے اور نہ ہی مسکرانے پر ان کے چہرے کے ایک جانب حرکت دکھائی دے رہی ہے۔
پاپ سنگر نے بتایا کہ انہیں رمسے ہنٹ سنڈروم لاحق ہے جس سے چہرے کے اعصاب اور سماعت کو نقصان پہنچتا ہے۔
Justin Bieber via Instagram: "IMPORTANT PLEASE WATCH. I love you guys and keep me in your prayers"
— Justins Tour Updates (@JustinsTourNews) June 10, 2022









