facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی دہشتگردانہ حملوں میں غزہ پولیس چیف اپنے معاون سمیت شہید

جنوبی غزہ کے المواصی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہو گئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے المواصی کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور ان کے معاون حسان مصطفیٰ بھی شہید ہو گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے شہید ہونے والے محمود صلاح غزہ پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے المواصی کیمپ میں محمود صلاح کے خیمے کو نشانہ بنا کر انہیں اور ان کے معاون کو شہید کر دیا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی سال نو پر بھی نہ تھم سکی۔ صیہونیوں کے حملے نے مزید 28 فلسطینیوں کو شہید اور 41 کو زخمی کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ اور بوریج کیمپ پر بمباری سے 17 فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں ڈرون حملے میں چار فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 553 ہوگئی ۔ ایک لاکھ 8 ہزار تین سو اناسی فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ بارش اور ٹھنڈ سے ایک اور نومولود دم توڑ گیا۔

دو روز میں 7 بچوں سمیت 8 افراد دم تور چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جبالیہ کے شمال مغربی علاقے فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں۔ سینکڑوں خیمے پانی میں بہہ گئے، ہزاروں افراد کو تحفظ اور امداد کی فوری ضرورت ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 22 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے