facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی، مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔

گرو مندر، نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، گلشن اقبال، شارع فیصل، کارساز روڈ، ڈالیما، شانتی نگر، گلستان جوہر اور اسکیم 33 یونیورسٹی روڈ پر بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقے حب چوکی اور سرجانی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، وادی کوئٹہ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

بارش اور برف باری کا سلسلہ 5 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔