facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی نے وکلا کو عمران خان تک پیغام رسانی سے روک دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کے سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات میں بھی مبینہ طور پر مداخلت شروع کردی ہے، نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے وکلا اور انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور ایڈووکیٹ کے ذریعے ملک بھر کے وکلا کی فہرست طلب کی ہے، قاضی انور اور مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کو وکلا کے معاملات پر رپورٹ کریں گے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور کو پابند کیا ہے کہ وہ کیسز پر حتمی مشاورت ان سے کریں گے اور دیگر وکلا کو عمران خان تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے حوالے سے دی گئی اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے قاضی انور ایڈووکیٹ نے وکلا قیادت کی خرابیوں اور مسائل پر بشریٰ بی بی کو بریف کیا، بشریٰ بی بی سے خیبرپختونخوا کے وکلا عہدیداروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت کی گئی، بشریٰ بی بی نے وکلا کے تنازعات حل کیے اور بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔