facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شام میں کسی فریق کا ساتھ نہ دے کر خود کو جنگ سے بچایا ہے: عراق

حالیہ عرصے کے دوران بار بار اس بات کی تصدیق کے بعد کہ عراق شام کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا ،عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ایک مرتبہ پھر اسی موقف کا اعادہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیانات میں وضاحت کی کہ ان کی حکومت شام میں واقعات کے آغاز سے ہی اس بات کی خواہاں ہے کہ کسی فریق یا گروہ کا ساتھ نہ لیا جائے اور اپنی قسمت کا فیصلہ شامیوں پر چھوڑ دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے گزشتہ مہینوں کے دوران عراق کو جنگ کا میدان بننے سے روکا ہے۔ اس کی رپورٹ “آئی این اے” ایجنسی نے دی ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا ہے کہ خطہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے اہم پیش رفت کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ اس دوران خاص طورپر شام میں بڑی سیاسی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے شام میں ہونے والی تبدیلی کو عراق میں سیاسی نظام کی تبدیلی کی بات سے جوڑنے کی کوشش کی۔ یہ ایسی بات ہے جس پر بحث کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
شیاع السودانی نے کئی مہینوں پہلے متعدد مسلح دھڑوں کو پیغامات بھیجے تھے کہ وہ غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے ساتھ ملک کو جنگ میں نہ گھسیٹیں۔ سابق صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد اور احمد الشرع کی سربراہی میں ایک نئی انتظامیہ کی طرف سے شام کے معاملات سنبھالنے کے بعد بھی انہوں نے عراقی سرحدوں کی حفاظت کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔