ماسکو (نیوز ڈیسک) روس نے اپنے سرحدی علاقے بیکگوروڈ پر یوکرین کو امریکا کے فراہم کردہ میزائلوں سے حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا ہے ۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین نے حملے میں امریکا دیئے گئے۔ اے ٹی اے سی ایس میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ یوکرین نے مغربی ممالک کی مدد سے حملے میں دور مار میزائل استعمال کئے ۔ روس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے حملہ آور8اے ٹی اے سی ایم ایس میزائل گرائے ۔ روس نے خبردار کیا ہے کہ جواب میں روسی اپنے ہائپر سونک میزائلوں سے یوکرین کے دارالحکومت کیف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ امریکا کے موجودہ صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو300کلو میٹرز 190تک دور مارکرنے والے امریکی میزائلوں کے استعمال کی گزشتہ سال اجازت دی تھی جسے روس نے جنگ کو ہوا دینے کی سنگین کوشش قرار دے کر مذمت کی ۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے8میزائل اور72ڈرون مارے گرائے گئے ہیں ۔ یوکرین کے زیر کنٹرول مشرقی خطے لوگا نسک میں نیڈیا قصبے پر روس نے قبضہ کرلیا ہے ۔ 2024ء میں روس نے یوکرین کے تقریباَ 4ہزار کلو میٹرز 1540مربع میل علاقے پر قبضہ کرلیا ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج افرادی قوت میں کمی اور تھکن کا شکار ہے ۔