facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین کا 400 کلو میٹر طویل ، 5 کلومیٹر چوڑا سولر فارم ہاؤس

کراچی (نیوز ڈیسک) چین میں گریٹ وال“ کے بعد ایک اور جو بہ زیر تکمیل ہے جو چار سو کلو میٹر طویل اور پانچ کلو میٹر چوڑا سولر فارم ہاؤس ہے۔ چین کے صحرائے کو بوچی میں تکمیل کے بعد اس سولر فارم ہاؤس سے ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق صحرائے کو بوچی کا سولر فارم تکمیل کے بعد 400 کلو میٹر طویل اور 5 کلو میٹر چوڑا ہو گا ، یہاں لاکھوں پینل لگائے جارہے ہیں ، اب تک 5400 میگاواٹ بجلی پیدا کر نیوالے سولر پینل لگ چکے ، باقی اگلے پانچ سال میں لگا دیئے جائیں گے ، اس سولر فارم دو کروڑ سے زائد آبادی والے دارالحکومت بیجنگ کو بجلی فراہم کی جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان جو کہ چینی ساختہ سولر پینلز کی تیسری بڑی منڈی ہے، یہاں گزشتہ دو سال کے دوران 20 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کر نیوالے سولر پینل لگ چکے ، تاہم سرکاری سطح پر بجلی تیل، گیس، کوئلے سے بن رہی ہے جو کہ مہنگی ہونے کے علاوہ ماحول دوست نہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان صرف 0.071 فیصد رقبہ پر سولر پینل لگا کر 40 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی حاصل کر سکتا ہے ، ہم چین سے سبق سیکھتے ہوئے تھر ، چولستان اور خاران کے صحراؤں میں بڑے سولر فارم بنا لیں تو بجلی کی ملکی ضرورت پوری کرنے کے علاوہ ماحول دشمن فوسل فیولز سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کو بوچی سولر فارم کو عظیم دیوار “ اسلئے کہا جا رہا ہے کہ وہ نخلستانوں اور صحرائی بستیوں کو تباہ کر نیوالی تیز ہواؤں کی راہ میں رکاوٹ بنے گا، نیز سولر پینلز کے نیچے نباتات اگائی جائیں گی جو کہ صحرا کو سر سبز بنادیں گی۔