facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی، مختلف وجوہات پر مزید 17 مسافر آف لوڈ

کراچی ایئرپورٹ پر آج بھی مختلف وجوہات پر17 مسافر آف لوڈ کردیے گئے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق وزٹ ویزےپر سعودیہ جانےوالا مسافر دستاویزات مکمل نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے 3مسافر ہوٹل بکنگ کی رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیے گئے۔

فیملی ویزے پر عمان جانے والا مسافر سپورٹنگ دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورک ویزے پر کینیڈا جانے والا مسافر ویزا پروٹیکٹر نہ ہونے پر روک لیا گیا۔

یو اے ای کا پیپر ویزہ تصدیق شدہ نہ ہونے پرخواتین سمیت 6 افراد آف لوڈ کیے گئے ہیں۔