بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپنے شوہر کیساتھ بولڈ ویڈیو شیئرکرنے پر حریم شاہ تنقید کی زد میں آگئیں

انقرہ (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر سٹارحریم شاہ پاکستانی سیاسی شخصیات کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے مشہور ہے، اب اس  ے اپنےانسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ ایک بولڈ ویڈیو شیئر کی ہے جس کہ بعد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے اپنے شوہر کے ساتھ تنہائی کے لمحات کےد وران ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکی جس کی وجہ سے انہیں انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے کھری کھری سننا پڑگئیں۔

 

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے جوڑے کے لئے ایسے لمحات کو عوامی طور پر شئیر کرنا مناسب نہیں ہےاور بات اس حد تک بڑھ گئی کہ ٹک ٹاکر کو کمنٹس سیکشن ہی بند کرنا پڑگیا۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) نے ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کیس میں حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔اس کی وجہ بھی ایک ویڈیو ہی بنی تھی جس میں ٹک ٹاکر برطانوی پاونڈز کے دو سٹاک فلاونٹ کرتے ہوئے دیکھی گئی تھیں ۔