بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کینسر کی مریضہ لڑکی کی مدد کیلئے پکار پر پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کا نوٹس، ہدایات جاری

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کینسر کی مریضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی مدد کی پکار پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کردیںاور تمام اخراجات ادا کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ”راولپنڈی سی ایم ایچ میں زیر علاج 14سالہ لڑکی علشبہ کینسر کا شکار ہے ، اس کا والد علاج کے لیے سات لاکھ روپے کا بندوبست کرنے کے لیے کوشاں ہے ، اطمینان کرنے کے بعد ہسپتال کو براہ راست رقم دے کر بچی کی جان بچا سکتے ہیں“۔

اس کے بعد آرمی چیف نے اس کا نوٹس لیا اور صحافی حسن رضا نے بتایا کہ ” آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر سے تعلق رکھنے والی 14سالہ بچی کے آرمی بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر راولپنڈی میں علاج معالجے کے لیے آرمی چیف نے ہدایات جاری کردی ہیں اور اس سلسلے میں تمام ادائیگیاں بھی کردی گئی ہیں‘۔

انہوں نے پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ اور آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا، آخر میں پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگایا۔