facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹریلیا: چھوٹا طیارہ سمندر میں گر گیا، 3 سیاح ہلاک

آسٹریلیا میں یورپی سیاحوں کو لے جانے والاچھوٹا طیارہ سمندر میں گر گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سمندر میں گرنے والے چھوٹے طیارے میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 3 ہلاک ہو گئے جبکہ 4 افراد کو بچا لیا گیا۔

مرنے والوں میں پائلٹ، ایک ڈینش اور ایک سوئس سیاح شامل ہے۔

حادثہ روٹنیسٹ جزیرے پر پیش آیا۔

یورپی سیاحوں کو لے جانے والا یہ چھوٹا طیارہ منگل کی شام روٹنیسٹ (Rottnest) آئی لینڈ سے روانہ ہوا تھا۔

حادثے کی وجوہات کا تعین فی الحال نہیں کیا جا سکا ہے۔