اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیر اعظم آزاد کشمیر ہاوس اسلام آباد میں تھانہ مارگلہ پولیس کی جانب سے آذاد کشمیر پولیس کے اہلکار کے اٹھائے جانے اور چند روز قبل ایک نامعلوم فرد کی طرف سے ایوان وزیر اعظم میں ان کے کمرے تک پہنچ جانے کے خلاف پی ٹی آئی آزاد کشمیر ،سول سوسائٹی،وکلاء،طلبہ،پی ٹی آئی اور آئی ایس ایف کے کارکنان نے ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جن میں سابق امیدوار اسمبلی چڑھوئی ڈاکٹر یسین،شکور قریشی،راجہ ناصر خان،قیصر مجاہد،ایلی شاہ،سیدامین شاہ،سردار یاسر عارف،سردار صدام انقلابی،سردار عمر ریاض،سردار یاسر خورشید،نیلم سے سابق ایڈ منسٹر یٹر الیاس بیگ،شمائلہ حیدر،عابد میر،بلال تنولی،خالد بٹ،رضوان خان،راجہ نصیر،راجہ ظہیر جبکہ پونچھ،پلندری،باغ اور راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد میں مقیم پی ٹی آئی کے عہدیداران سردار دانش، ظہیر منگول، ڈاکٹر راشد گل، مظہر خان، تیمور مصطفی،عنایت حسین،راجہ سجاد، ویلی سید ،مشتاق شاہ جبکہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والےراجہ باسط راجہ تیمور راجہ حسیب راجہ بابر منظور خان شعیب محمد عمر راجہ حسن سردا کاشف راجہ طاہر مصطفیٰ اویس سردار اعجاز جہانگیر راجہ ندیم و دیگر مظاہرین نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کے حق میں بھر پور نعرے بازی کی،وزیر اعظم ہاوس کے تقدس کی پا مالی نا منظور،ریاستی تشخص کی بے توقیری نا منظور کے نعرے لگائے گئے، اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی رہائشگاہ پر اسلام آباد پولیس کا آنا اور سیکیورٹی اہلکار کو اٹھا کر تھانے لے جانا گنہو نا فعل ہے،یہ عمل چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے جس کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان اور اسلام آباد انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اقدام میں ملوث تھانہ مارگلہ کے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے بصور ت دیگر ہم آئندہ جمعرات کو آزاد کشمیر بھر میں مظاہرے کریں گے اور اسلام آباد میں دھرنا دیں گےمظاہرین نے اسلام آباد پولیس کیخلاف نعرے بازی کی ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے وزیر اعظم کے گھر چھاپہ مار کر ان کے گارڈ کو زد وکوب کیا اور گرفتار کیا جو قابل مذمت ہے پولیس کے اس اقدام سے آزاد کشمیر کے منتخب وزیر اعظم کی بے توقیری کی گئی ہے جس پر پوری کشمیری قوم سراپا احتجاج ہے اور یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ اور سمیت تمام سٹاف کو معطل کیا جائے، بصورت دیگر یہ احتجاج اسلام آباد کے ایوانوں تک پہنچے گا مظاہرین نے سردار تنویر الیاس کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ وزیر اعظم سردا رتنویر الیاس کشمیریوں کی پہچان ہیں اور بطور وزیر اعظم پوری دنیا میںکشمیری قوم کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کی سازش یا گھٹیا حرکت برداشت نہیں جائے گی آزاد کشمیر کے عوام سول سوسائٹی پی ٹی آئی کے کارکنان اور نوجوانان ان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور اپنے وزیر اعظم کی ایک آواز لبیک کہنے کے لئے تیار ہیں۔
نامعلوم شخص کے وزیر اعظم سردارتنویر کےکمرے تک پہنچنےکامعاملہ شدت اختیار کرگیا،ملک گیر مظاہرے








