بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شام میں بارودی سرنگ کا دھماکا، بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق

شام کے شہر درعا میں ایک ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاںبحق اور 34 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد گندم کے کھیت میں کام کرنے والے مزدور تھے۔خیال رہےکہ 2022 کے آغاز سے اب تک شام میں بارودی سرنگوں کی وجہ سے 124 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔