facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں سردی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے ، بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد نظارے حسین ہوگئے ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، موٹروے بند ، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا ۔ دوسری طرف مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج بھی برقرار ہے جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند ہے ، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ، لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو بند رکھا گیا ہے۔

قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ دھند کے باعث لاہور آنے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، متعدد پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔