وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک مرتبہ پھر بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی جماعت پر تنقید کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے، یہ لوگ ڈی چوک سے مال و اسباب چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، پہلے فائنل کال دی گئی وہ مس کال ثابت ہوئی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو جیل میں نٹس اور امپورٹڈ چاکلیٹ کھاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی دیکھ چکے ہیں کہ اس شخص کا ایجنڈا پاکستان کی تباہی ہے، کوئی بھی ذی شعور پاکستانی اس شخص کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے آ کر بتایا کہ روٹی کی قیمت کم کرنا وزیرِ اعلیٰ کی ذمے داری ہوتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ مریم نواز کی حکومت میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔