اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے تعلیمی کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے وزرائے تعلیم نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مالدیپ کے وزیر تعلیم اور وزیر اعظم میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیر تعلیم مالدیپ نے بتایاکہ پاکستان سے میرے اچھی یادیں ہیں، میں نے لاہور میں پڑھائی کی تھی تب شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے اور آج وزیر اعظم پاکستان ہیں۔
وزیر اعظم نے وزیر تعلیم مالدیپ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پنجابی میں بات کریں۔ اس پر مالدیپ وزیر تعلیم نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ابھی بھول گیا ہوں۔