بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یہاں اونچائی پر لے جا کر کھانا کھلایا جاتا ہے ۔۔ دبئی میں موجود اس جگہ کے بارے میں چند دلچسپ معلومات

دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات آج کل سوشل میڈیا پر جگہ جگہ مل جاتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

اس خبر میں آپ کو بتائیں گے ایک ہوٹل کے بارے میں جو آسمان میں کھانا کھلاتا ہے۔

دبئی میں اکثر پاکستانی سیاحت کے طور پر اور نوکری کی تلاش میں جاتے ہیں، لیکن اس ہوٹل کے بارے میں پاکستان میں موجود لوگ بہت کم جانتے ہیں۔

ویسے تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے مگر دبئی اس وقت سوچ سے بھی آگے نکل رہا ہے، ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بھی اور نت نئے ٹرینڈز متعارف کرانے کے لحاظ سے بھی۔

ڈنر ان دی اسکائی (Dinner in the Sky) نامی یہ ہوٹل دبئی میں واقع جو کہ آسمان پر سیاحوں کو کھانا کھلاتا ہے، اس ہوٹل کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لوگوں کو ایک دن پہلے ہی بکنگ کرانی پڑتی ہے۔

جس طرح ایک جھولا ہوتا ہے جس میں سیاحوں کو آسمان کی سیر کرائی جاتی ہے، اسی طرح اس ہوٹل کی جانب سے ایک بڑی راڈ سے ڈنر ٹیبل نصب کیا ہے جو کہ سیاحوں کو لے کر آسامن کی اونچائی میں لے جاتا ہے۔

اور پھر کھانے کا لطف لیتے ہوئے سیاح دبئی کے مختلف مقامات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ جس طرح ایک جھولے میں سیٹ بیلٹس ہوتے ہیں، احتیاطی تدابیر اور انتظامات کو بروائے کار لایا جاتا ہے بالکل اسی طرح اس ہوٹل کی جانب سے بھی تمام حفاظتی انتظامات کا خیال رکھا جاتا ہے۔

جو کئی بھی یہاں آتا ہے وہ اس ہوٹل کا کھانا دبئی کی فضاؤں میں کھاتا ہے، خوف تو ہوتا ہے مگر سامنے لذیذ ڈشز دیکھ کر خوف بھی مزے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔