اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیرمواصلات مراد سعید نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے 45دن میں انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا،ایک ہفتے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 60روپے اضافہ کر دیا گیا،
کل امپورٹڈ وزیرخزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوں گی،اتوار کووزیراعلیٰ گلگت بلتستان اورپی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈاپور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے مراد سعید کاکہناتھاکہ سی پیک کی ترقی کا ضامن پاکستان ہے، لیکن اس کا دوروازہ جی بی ہے،پی ڈی ایم ڈکیٹ موومنٹ جب بنی تو ان کی سو چ کیا تھی؟یہ پاکستان دشمن قوتوں کے تحت نعرے لگاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ترقی کے سفر کو روک دیا،
گلگت بلتستان کو مقصو چپڑاسی سے بھی کم پیسے دیئے جا رہے ہیں،مودی کی سوچ اور ویژن کو ناکام بنا نے کیلئے ہم نے ترقی کرنا تھی، یہ اس کو روک رہے ہیں،جی بی وزیر اعلیٰ پر تشدد ہوتا ہے، آزاد کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ کیا ہوا،عمران خان نے دنیا کو کہا ہم غلامی نہیں کریں گے اپنے لوگوں کو آزاد بنائیں گے،ہم ان محرومیوں کا جواب امپورٹڈ حکومت سے لیں گے،ہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے









