اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خا ن نے کہا کہ طاقتور چوری کرے تو چھوڑدینا اور غریب چوری کرے تو پکڑلینے سے معاشرہ تباہ ہوجاتاہے۔ یہاں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا این آر او مانگتا ہے۔ مشرف نے بھی گھٹنے ٹھیگ کر این آر او دیدیا۔ میں جب تک زندہ ہو این آر او نہیں دونگا۔
قانون کی حکمرانی کےلئے ہم سے سب سے بڑا جہاد کررہے ہیں۔انصاف کو اللہ نےعبادت کا رتبہ دیاہے۔ طاقتور چورلندن میں محلات خرید سکتا ہے۔ لیکن چھوٹا چور بیل چوری کرتا ہے۔ کپتان جب میچ کھیلتا ہے تو مخالف کی ہر حربے کےلئے تیار ہوتا ہے۔ چوروں کا ٹولہ ، ڈاکوئوں کا پلندہ جو بھی کرلیں میں اس کےلئے تیار ہو۔
عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ سے ہواہش تھی کہ خواتین کو با اختیار دیکھ سکو۔ سوچتا تھا اللہ نے موقع دیا تو سب سے پہلے خواتین کو با اختیار بنائونگا ۔ آج جو بھی ہو والدہ محنت سے ہواگروہ مجھے گھر پر ہوم ورک نہ کراتی تو میں کبھی نہ پڑھتا۔ خواتین کو بااختیار بنانے میں ہماری حکومت تاریخ کا حصہ ہوگی۔ یور پ اور برطانیہ میں خواتین کو حقوق 1920 میں ملے۔ بدقسمتی سے اب بھی پاکستان میں خواتین کو وراثت میں حصہ نہیں ملتا۔ خواتین کو حقوق نہ دینے کی روایت بھارت سے آئی۔ مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتاہے۔