facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیروز خان کی عوامی مقام پر شراب پینے کی ویڈیو پر وضاحت

کراچی(نیوز ڈیسک) اداکار فیروز خان نے عوامی مقام پر شراب پینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحت دی ہے۔چند روز قبل سوشل میڈیا پر فیروز خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ براؤن کے رنگ کے لفافے میں لپیٹی ہوئی بوتل سے کچھ پی رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر فیروز خان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ فیروز خان اس براؤن لفافے میں لپیٹ کر دراصل شراب پی رہے ہیں۔

جب اداکار پر تنقید حد سے زیادہ بڑھ گئی تو انہوں نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرکے وضاحت کی کہ وہ شراب نہیں بلکہ انرجی ڈرنک پی رہے تھے۔
اداکار فیروز خان نے ان پر تنقید کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میری سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی اور آپ لوگ اپنی اپنی رائے لے کر آگئے۔

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ لوگ ہر بات کا بتنگڑ بنادیتے ہیں اور میں کسی کو جوابدہ کیوں ہوں کہ میں اپنی ذاتی زندگی میں کیا کررہا ہوں۔