بالی وڈ اسٹار سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس میں پولیس نے بنگلا دیشی خاتون کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دوران تفتیش پایا کہ سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار کیے گئے بنگلا دیشی شہری کے پاس جو موبائل سم تھا، وہ کسی خاتون کے نام تھا، اس لیے پولیس ریاست مغربی بنگال گئی، جہاں سے کھاکومنی شیخ نامی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے مغربی بنگال کے ضلع نادیہ سے کھاکومنی شیخ نامی خاتون کو گرفتار کیا ہے جسے راہداری ریمانڈ پر ممبئی لایا جائے گا۔
ممبئی پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون ریاست مغربی بنگال کے ضلع نادیہ میں رہائش پذیرتھی اور وہ گرفتار ملزم شریف الاسلام کی رشتے دار ہے، دونوں رابطے میں تھے جب کہ ملزم خاتون کے نام سے رجسٹرڈ فون سم استعمال کرتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس گرفتار کی گئی خاتون کو راہداری ریمانڈ پر ریاست مہاراشٹر منتقل کرے گی، جہاں پہلے ہی ایک مبینہ بنگلہ دیشی ملزم شریف الاسلام کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس میں بنگلا دیشی خاتون گرفتار
