facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت

 پی ٹی آئی قیادت کی جمعیت علمائے اسلام (جی یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ، جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف کا وفد ملاقات کے لیے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا، پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اخونزادہ حسین شامل تھے۔
پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات جاری ہے، جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
 ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں۔
 اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہورہی ہے، مولانا فضل الرحمان سے آئین کے تحفظ کے لیے آج ملاقات ہورہی ہے، آج کی ملاقات بانی پی ٹی آئی کہ ہدایت پر کی جارہی ہے۔
 سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین کے حقوق کی جدوجہد کرنا جماعتوں کا ساتھ چلنے دعوت دیتے ہیں، قانون کی حکمرانی کے لیے ماہ رنگ بلوچ اور دیگر بھی بات کرنے کو تیار ہیں، حکومت سے مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، حکومت سے آگے اب مذاکرات کا کوئی چانس نہیں ہے۔
 واضح رہے کہ پی ٹی آئی وفد نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر تمام اپوزیشن جماعت کے ساتھ رابطہ کیا ہے، اسد قیصر نے گزشتہ ہفتے امیر جے یو آئی سے ٹیلی فونک رابطہ پر ملاقات کا وقت طے کیا تھا۔
بعدازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے   جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد پر خود آمدید کہا، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، الیکشن میں مداخلت ختم ہونی چاہیئے، اس موضوع پر بات ہوئی۔
 کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اس معاملے پر مشاورت کے بعد ہی جواب دیں گے، کہ آج ہم نے دو رکنی کمیٹی بنا دی ہے، ایک عارضی کمیٹی بنائی ہے، جس میں اسد قیصر اور میں شامل ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج ہم مولانا فضل الرحمان کہ رہائش گاہ آئے، ہم نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت سے مذاکرات کی تفصیلات بتائیں، آنے والے وقت میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت ملازمت کا وقت مکمل ہو چکا ہے، عمر ایوب 15 تاریخ سے خط لکھ رہے ہیں۔
  سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کو دیگر سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، ابھی پیکا ایکٹ کے ساتھ حکومت نے کیا کیا ہے، صحافیوں کو مجرم کے زمرے میں لا کھڑا کیا ہے، ہم شاہد خاقان عباسی اور محمود خان اچکزئی سے ملے ہیں، ہم ماہ رنگ بلوچ سے بھی ملے اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملنے کو تیار ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ ہم جمہوریت کے فروغ کے لیے یہاں آئے ہیں، حکومت نے یقین دہانی کرائی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے گی، حامد رضا کو جس طرح گرفتار کیا وہ افسوس ناک تھا، ہمارے جتنے بھی مطالبات تھے وہ نہیں مانے گئے، ہمارے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہیں مانا گیا، اس لیے ہم مذاکرات میں نہیں گئے۔