facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

آئی ایل ٹی 20 میں ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو 154 رنز سے ہرادیا

ابوظہبی :ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹام بینٹن نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جس کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے ٹیبل میں سرفہرست ڈیزرٹ وائپرز کو 154 رنز سے شکست دیدی۔ بینٹن نے آندرے فلیچر کے ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ٹی 20 میں کسی بھی وکٹ کے لئے 198 رنز کی سب سے بڑی شراکت قائم کی۔

آندرے فلیچر 96 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بینٹن نے 105 رنز کی اننگز کھیل کر ایم آئی ایمریٹس کو 2 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز پر پہنچایا۔ جواب میں وائپرز صرف 74 رنز ہی بنا سکے جو ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے تین سیزن میں سب سے کم اسکور ہے محمد روہید نے دوسرے اوور میں فخر زمان کو صرف 7 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ روہید نے بعد میں سیم کرن اور اعظم خان کو بھی آؤٹ کیا اور 24 دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔فضل الحق فاروقی نے ایلیکس ہیلز کی وکٹ حاصل کی جبکہ الزاری جوزف نے ڈین لارنس اور ایڈم ہوز کو آؤٹ کرکے وائپرز کو پاور پلے کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 32 رنز تک محدود کردیا ۔

صرف 2 بلے بازوں نے ڈبل فیگر عبور کرسکے اور وائپرز 12.3 اوورز میں 74 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے ڈین موسلے نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاروقی اور الزاری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
گرینڈ اپوزیشن الائنس کا حکومت سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا